بنگلورو۔ 16نومبر (ایس او نیوز) ایک شخص نے اپنی بیوی سے جھگڑے کے بعد اپنے دونوں کمسن بیٹوں کو مبینہ طور پر ہلاک کردیا۔ یہ واقعہ شہر کے سبرامنیا پورہ میں پیش آیا۔ مرنے والے بچوں کی شناخت 5سالہ شیواشنکر اور 4سالہ آدتیہ کے طور پر کی گئی ہے ۔بنگلورو کا رہنے والا ستیش باریشورا نگر میں اپنی بیوی اور دو بیٹوں کے ساتھ مقیم تھا۔ وہ اپنی بیوی سے مسلسل جھگڑے کیا کرتا تھا۔ گذشتہ شب بھی اس جوڑنے میں جھگڑا ہوا۔ آج اس کی بیوی' شوہر ستیش اور بچوں کوگھرمیں چھوڑکر کام پر روانہ ہوئی ۔ جب وہ کام سے واپس ہوئی تو اس کے دونوں بیٹوں کو مردہ پایا، ستیش فرار ہوچکاہے ۔